20 دسمبر 2011 - 20:30

بحرین میں آل خلیفہ نظام حکومت کی مخالف کی سیاسی جماعتوں نے اپنے مشترکہ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور سیکورٹی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے آل خلیفہ حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات پر زور دیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی سیاسی جماعتوں نے اپنے مشترکہ اجلاس کے بعد ایک بیان جاری کرکے ملک کو وسیع نقصانات پہنچانے والے بحران سے نکلنے کے لئے آل خلیفہ حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات پر زور دیا ہے۔اس اجلاس میں شرکت کرنے والے راہنماؤں نے اپنے بیان میں تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی، روزگار سے برخاست کئے جانے والے تمام ملازمین کی کام پر واپسی، نقصان پانے والے شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کئے جانے اور عدلیہ، وزارت عدل اور سیکورٹی اداروں میں وسیع اصلاحات کا بھی مطالبہ کیا۔اس بیان میں آل خلیفہ حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی معاہدے میں مندرج انسانی حقوق اور سیاسی حقو کی سات شقوں کو مسلسل پامال کررہی ہے چنانچہ اس کو اپنے اس رویئے پر فوری طور پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔سیاسی جماعتوں نے اس بیان میں آل خلیفہ کی پولیس اور فوج کی طرف سے پر امن عوام پر ظلم و جبر کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔..............

/110

تفصیل کے لئے روجوع کیجئے:

انقلاب بحرین کا 333واں دن/ آل خلیفہ کے غنڈوں کی طرف سے شعائر حسینی کی توہین